عوامی مسائل

حسن آباد ہنزہ میں زمینی تودہ گرنے سے درجن سے زائد مویشی ہلاک، شاہراہ قراقرم پانچ گھنٹے تک بند رہا

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ حسن آباد میں لینڈ سلائیڈنگ ، درجن سے زائد مال مویشی ہلاک، بجلی کا نظام درہم براہم، شاہراہ قراقرم حسن آباد کے مقام پر پانچ گھنٹے سے زائد بند رہا جبکہ سلائیڈنگ کے زد میں ایک ٹریکٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور سمیت علاقے کے دیگر مکین معجرانہ طور پر محفوظ رہے۔ قائمقام ڈی سی ہنزہ شہریار خان نے لینڈ سلائیڈنگ سے ہو نے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

نقصانات کی تفصیل اس ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

گزشتہ روز صبح 10بجے کے قریب بارش کے باعث ہنزہ حسن آباد میں خطر ناک لینڈ سیلائیڈنگ ہوئی۔ موضع حسن آبادکا رہائشی علی مدد اپنا ٹریکٹر سٹارٹ کرنے کی تیاریوں میں تھا کہ اوپر سے زمینی تودہ گرنے لگا۔ علی مدد معجزانہ طور پر بروقت زمینی تودے کی زد سے نکل کر محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، لیکن ٹریکٹر سلائیڈنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگیا۔ دوسری طرف مویشی خانے تودے کی زد میں آنے سے ایک درجن سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک سکول کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کے علاوہ متبادل سڑک بھی بند ہوگیا جبکہ کھمبے اور ٹرانسفرمر کو شدید نقصان پہنچنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مقامی عوام کا کہنا ہے کہ سلائیڈنگ علی آباد کے بالائی علاقہ تلتق داس میں شجرکاری اور آب پاشی کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ بالائی علاقے میں درختوں کو پانی دینے کی وجہ سے زمین کی نمی بڑھ گئی ہے اور تودے نیچے گر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر، جو نقصانات کا جائزہ لینے پہنچے تھے، نے انہیں یقین دلایا کہ مذکورہ علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد حفاظتی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button