سیاست

داریل اور تانگیر کو ملا کر الگ ضلع بنایا جائے، مشترکہ بیان

چلاس(بیورورپورٹ)تانگیر قومی اتحاد،دیامر سٹوڈنٹس فیڈریشن ،دیامر یوتھ ارگنائزیشن کے رہنماوں ظفر اقبال،نسیم اللہ،سعید احمد،فضل الحقو دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ تانگیر اور داریل کو ملا کر الگ ضلع کا قیام جلد عمل میں لایا جائے ۔ضلع کا قیام عمل میں نہ لائے جانے کی وجہ سے عوامی اور انتظامی مسائل بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر کے عوام کا دیرینہ خوائیش اور بنیادی مطالبہ ہے کہ نواز حکومت فوری طور پر الگ ضلع کا اعلان کرے ،لاکھوں کی آبادی والے علاقوں کو اب تک ضلع کا درجہ نہ دینا عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر ضلع نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے عوام کے حقوق سلب ہورہے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اپنے وعدے پر عمل کریں اور عوام کے پہلا اور بنیادی مطالبہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر اعظم سے بات کرے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button