عوامی مسائل

چلاس میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری، شہری اذیت کا شکار ہیں

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چلاس شہر کے شہری سخت ذہنی ازیت کا شکار ہیں ،جبکہ محکمہ برقیات کے حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے چلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بجلی کی ناقص نظام کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور بجلی کے بحران پر محکمہ برقیات کے زمہ داران خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں۔چلاس فیز۲ کی مشنری خراب پڑی ہوئی ہے ،تھرمل جنریٹرجواب دے چکا ہے ،نان ٹیکنکل سٹاف کی وجہ سے چلاس شہر میں بجلی کی سپلائی آئے روز معطل رہتی ہے اور ملازمین کی ایک کثیر تعداد ڈیوٹی دینے کو تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نوٹس لیں اور بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے احکامات جاری کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button