متفرق

سابق وزیر جنگلات حاجی وکیل کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

چلاس(عمرفاروق فاروقی) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدروسابق وزیر جنگلات مرحوم الحاج محمد وکیل کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ،مرحوم محمد وکیل کی پہلی برسی کے حوالے سے تحصیل تانگیر میں ایک تعزیاتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ،تعزیاتی ریفرنس میں مرحوم محمد وکیل کے جانشین اور موجودہ وزیر جنگلات عمران وکیل ،عمائندین تانگیر ،مسلم لیگ ن ،ایم وائی او اور ایم ایس ایف کے سینکڑوں کارکنوں ،عہدیداروں اور معززین تانگیر نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مرحوم محمد وکیل کی ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورمرحوم کی مغفرت کیلئے قران خوانی بھی کی گئی ۔تعزیاتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات عمران وکیل نے کہا کہ مرحوم محمد وکیل کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھرپور کوشیش کروں گا ،اور مرحوم وکیل کا تانگیر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر ان کے ادھورے مشن کو مکمل کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ تانگیر کے عوام نے ہمیں مسلسل دو مرتبہ خدمت کرنے کا موقع دیا ہے ،جس پر تانگیر کے عوام کا مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم بھائی محمد وکیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تانگیر کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کروں گا اور یہاں کے عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑوں گا ۔انہوں نے کہا کہ تانگیر کے تمام عوام کے اُمیدوں پر پورا اُترنے کی کوشیش کروں گا اور تانگیر کے تمام چھوٹے بڑے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔انہوں نے کہا کہ تانگیر کے عوام مایوس نہ ہوں ،مرحوم محمد وکیل کے خواب کو عملی جامہ پہنا کر تانگیر کے عوام کا ہر مسلہ حل کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button