گلگت( سٹاف رپورٹر) سیکریٹری تعمیرات گلگت بلتستان سید اختر حسین رضوی نے اسلام آباد سے آئے ہوئے این ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام کو گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے منگوائی گئی جدید مشینزی کے بارے میںبریفنگ دیتے ہوے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی احکامات پر جی بی ڈی ایم اے کے لئے 68کروڑ روپے کی لاگت سے مشینزی خریدی گئی ہے، جو بہت جلد جی بی ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی۔ ماضی میں قدرت آفات سے نمٹنے کی لئے ہمارے پاس وسائل کی کمی ہو تی تھی جس باعث آفات سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ جی بی ڈی ایم اے کو درکار تمام مشینیں گلگت پہنچ چکی ہیں۔ خریدی گئی مشینریمیں 22ٹریکٹرز، 7ایکسکویٹرز، 3 بلڈوزرز ، 1کرین اور چٹانوں کی بلاسٹنگ کے لئے جدید کمپریسر مشینیں شامل ہیں۔
بریفنگ کے دوران این ڈی ایم اے کے نمائندے بریگیڈئر مختار، یوسف ، حمید اور جی بی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر الدین بابر بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد این ڈی ایم اے اور جی بی ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام نے نئے آنے والی مشینزی کا معائینہ بھی کیا اور ان کی کوالٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔