عوامی مسائل

کھرمنگ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے لئے گوہری کے علاوہ کوئی اور جگہ قابل قبول نہیں، عمائدین

کھرمنگ (سرورحسین سکندر) ہیڈ کوارٹر گوہری کے علاوہ کسی اور جگہ قابل قبول نہیں ،تمام سیاسی پارٹیوں کی مشاورت سے نوٹفیکیشن ہونے کے باوجود ہیڈ کوارٹر کے معاملے کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) کے اعلی حکام اپنے دور حکومت میں کی جانے والی نوٹفکیشن کا احترام اور تحفظ کرے۔ یہ بات علاقہ کھرمنگ کے سرکردگان جن میں صوبیدار غلام محمد،حسن چیرمین ، وزیر سلیم ، ابراہیم اسدی ، اشرف آخوند پا ،محمد علی غاسنگ ، محمد حسن واحدی اور وزیر نثار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کھرمنگ کے چند افراد ضلع کھرمنگ کے ہیڈ کوارٹر کو متنازعہ بنانے کی بھر پور کوشیش کر رہے ہیں اور مختصر سی آبادی کو چھ یونین کونسلز کا نام دے کر انتظامیہ کو گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع کھرمنگ میں کتشو داپا سے لے کر ہلال آباد تک ضلع کھرمنگ میں سب سے زیادہ آبادی پر مشتمل یونین کونسل ہے جس نے کبھی بھی ہیڈ کوارٹر کو متنازعہ بنانے کی کوششیں نہیں کیں ہے، اور نہ ہی مختلف سرکاری دفاتر کو مہدی آباد سے ہلال آباد تک سیٹ اپ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

ضلعی انتظامیہ کو مختلف سہولیات کے پیش نظر مجبورا مہدی آباد میں اپنے دفاتر کا قیام عارضی طور پر سیٹ اپ کرنا پڑا جس میں علاقے کے عوام کا کوئی عمل دخل شامل نہیں ،ہم صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ مہدی آباد میں موجود تمام سرکاری دفاتر کو عارضی طور پر فلفور غاسنگ سے گوہری تک شفٹ کیا جائے تاکہ ہیڈ کوارٹر کی اہمیت اوررونق مزید بڑھ جائے اور ہیڈ کوارٹر کو متنازعہ بنانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button