تعلیم

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ جاری، کلاسز مارچ سے شروع ہونگے

ہنزہ (رحیم امان) ہنزہ قراقرم ا نٹر نیشنل یونیورسٹی میں داخلے جاری ،طالبعلم پرجوش۔والدین گھر کے دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کا موقع میسر آنے پر خوش۔باقاعدہ کلاسیں مارچ سے شروع ہونگے۔

ہنزہ قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں داخلہ لینے والے طالبعلموں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں داخلہ لینے والے طالبعلم پر جوش دیکھائے دیتے ہیں داخلے کے لیے ہنزہ کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے طالب علموں نے داخلہ فارم حاصل کیا ہے ،داخلہ کے اعلان کے بعد ہی ہنزہ اورگلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے داخلے کے لیے خواہشمند طالب علم اور ان کے ساتھ ان کے والدین کی ایک کثیر تعداد نے یونیورسٹی کیمپس کا رخ کیا ہے اور یونیورسٹی کیمپس میں موجود عملہ کی جانب سے داخلے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔

یونیورسٹی کیمپس میں داخلے کے خواہش مندطالبعلموں کے والدین کا کہنا تھا کہ قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس ان کے لیے اور ان کے بچوں کے لیے گھرکی دہلیز پر ایک نعمت سے کم نہیں کیونکہ اس سے پہلے بچوں کو اعلی تعلیم کی حصول کے لیے دیگر شہروں میں بھیجنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ہنزہ کیپس بننے کے بعد بہت بڑا سہولت ملا ہے۔

داخلہ کے خواہشمند طالبعلموں کا کہنا تھا کہ ہنزہ کیمپس میں داخلہ کے لیے پرجوش ہیں ا ور ہنزہ میں قراقرام یونیورسٹی کا کیمپس بننا ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ ہنزہ ایک پرامن اور انٹرنیشنل اہمیت کا حامل جگہ ہے اس لیے ہنزہ کیمپس سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ والدین نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ اُن کی کاوشوں کی وجہ سے ہنزہ میں کیا آئی یو کا کیمپس کھلا۔

قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں آئندہ مارچ سے باقاعدہ کلاسوں کا اجارہ توقع ہے اور اس مقصدکے لیے پہلے ہی ہنزہ کیمپس میں یونیورسٹی کی جانب کی انتظامات جاری ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button