صحت

سال کے آخر تک تیس بیڈ دنیور ہسپتال کو مکمل طور پر فنکشنل بنایا جائے گا، ڈاکٹر اقبال وزیر تعمیرات

گلگت ( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال اور ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ دینور 30بیڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقہ3کے عوام کو علاج معلالج کی سہولیات اُن کے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ عوام کے مشکلات سے غافل نہیں ہے عوام نے ہم ووٹ دیا ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ حلقہ 3کے عوام گلگت میں جاکر اپنا علاج نہیں کرسکتے ہیں اس لئے حلقہ 3دینور میں عوام کی سہولیت کے لئے 30بیڈ ہسپتال تعمیر کیا ہے۔ انشا اللہ اس سال کے آخر تک ہسپتال کو مکمل فنکشینل کیا جائے گا۔ ہسپتال میں ایکسر مشین اور ڈینٹل کی مشین بہت جلد نصب کیا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات وقانون نے ایکسین تعمیرات سردار عالم کو ہدایت دی کہ ہسپتال کی چاردیواری جلد از جلد تعمیر کی جائے۔ اور ہسپتال میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے واٹر ٹینکی تعمیر کیا جائے۔

دورے کے موقع پر ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے معاشرے کو صحت کی سہولیت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہے ہیں۔ انشا اللہ بہت جلد دینور ہسپتال بہت جلد عوام کو سہولیت فراہم کر ئیگا۔ دورے کے موقع پر ایکسین سردار عالم اور دینور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر فردوس احمد نے صوبائی وزیر اور ممبر جی بی کونسل کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button