متفرق

ضلع ہنزہ میں مردم شماری مہم سے مطمعن ہوں، ڈپٹی کمشنر

ہنزہ ( اجلال حسین ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، جو مردم شماری مہم کے ضلعی انچارج بھی ہیں، نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ میں خانہ و مردم شماری کا سلسلہ پر اطمنان اندازمیں جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں مردم شماری عملے کی جانب سے کی جانے والی اعداد شمار میں کراس چیکنگ کے دوران کہی۔ ڈی سی ہنزہ نے مختلف گھرانوں میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے کرا س معائینہ کے دوران کئی گھر انوں کا معائینہ کیا جس میں مردم شماری عملے نے جس انداز سے کام کیا تھا اس کو تسلی بخش قرار دیا۔

انہوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں مزید کہا کہ ہنزہ میں ہونے والی مردم شماری سے مطمین ہوں عوام  مردم شماری ٹیم کے ساتھ بھر پور تعان کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھرانے کے افراد کی معلومات درست طریقے سے بتا رہے ہیں، اور ہمیں توقع ہے کہ انشااللہ مردم شماری کے اختتام تک عوام مردم شماری عملے سے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button