چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر تانگیر نسیم اللہ کو دو ماہ میں تانگیر کے علاقے میں ٹارگٹ سکیموں کی بروقت مکمل کرنے پر عوامی حلقوں کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے عوام تانگیر نے کہا کہ نسیم اللہ نے بحثیت ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ تانگیر کا چارج سنبھالتے ہی تانگیر شماری واٹر سپلائی سکیم کو مکمل کیا ہے جو عرصہ دراز سے نامکمل تھی جبکہ مشکے سے گلی بالا تک بارہ کلومیٹر لنک سڑک بھی مکمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ تانگیر کے مختلف علاقوں میں جاری دیگر ترقیاتی کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جو کہ واقعی تعمیراتی انقلاب ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو رواں سال تانگیر کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے جس علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے آفیسروں کے لئے انعامات دے تاکہ دیگر محکموں کے آفیسران بھی ان کی تقلید کرکے اپنی صلاحیتیں علاقے کی ترقی کے لئے صرف کر سکیں