متفرق

شوال میں شہید ہونے والا فرنٹیئر کور کا جوان فوجی اعزاز کیساتھ دروش میں سپردخا ک

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال کا ایک اور جوان مادر وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق دروش کے گاؤں کیسو سے تعلق رکھنے والے جوان سال حمید الرحمن شوال شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شہید ہو گئے۔لانس نائیک حمیدالرحمن اکتوبر 2002 میں چترال سکاؤٹس میں بھرتی ہوئے تھے ، بعد ازاں 2016میں انکا تبادلہ 195ونگ شوال رائلفلز میں ہوا ۔لانس نائیک حمید الرحمن شوال میں عسکری خدمات کی بجاآوری کے دوران گزشتہ دنوں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید کو جمعہ کے روز دروش کے گاؤں کیسو میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے دستے نے شہید کو سلامی دی جبکہ چترال سکاؤٹس کے افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے۔ شہید کی نماز جنازہ میں کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button