تعلیم

مڈل سکول تھک دیورے میں یوم والدین کی تقریب منعقد

چلاس(عمرفاروق فاروقی)مڈل سکول تھک دیورے میں یوم والدین کی مناسبت سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن جلع دیامر امیر خان ،اے ڈی آئی رحیم،سپورٹس آفیسر بنات گل،و دیگر سرکاری افسران نے خصوصی شرکت کی ،اس کے علاوہ تھک کے مختلف نالہ جات سے طلبہ والدین سمیت شریک ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن امیر خان نے کہا کہ ضلع دیامر میں سب سے زیادہ ذہین طلبہ تھک بابوسر کے ہیں ،یہاں کے نوجوانوں کی مناسب تربیت کی جائے تو یہ ستاروں پر کمند دال سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امسال مڈل سکول تھک دیورے کے ایک طالب علم نے پورا ڈسٹرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا ہے ،مجھے فخر ہے ایسے طلبہ پر جو دن رات محنت کرکے کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تھک دیورے سکول کی بہترین کارکردگی پر آج اس سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا جارہا ہے ،مڈل سکول تھک دیورے کو جدید فرنیچر مہیا کریں گے اور اساتذہ کی کمی کو جلد دور کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور تعلیم کا دور ہے ،تعلیم کے بغیر کچھ نہیں ملکی اور قومی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ آپ اعلی تعلیم سے اراستہ ہوں ،جب تک آپ کے ہاتھوں میں قلم نہیں ہوگا اپ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکیں گے۔کلاشنکوف اور بندوق کا زمانہ چلا گیا ،موجودہ دور قلم کا ہے قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں اور ترقیافتہ قوموں کا مقابلہ کریں ،مجھے تھک کے جوانوں میں بہت ٹیلنٹ نظر آتا ہے ،یہاں کے طلبہ اقبال کے شاہین ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی محنت کی وجہ سے آج تمام طلبہ کو مفت کتابیں مل رہی ہیں اور ہر چیز مفت ہے ،اور اب کسی چیز کی کمی ہے تو وہ محنت ہے ،تھک کے طلبہ غیور بنیں اور محنت کو اپنا شعار بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ مڈل سکول تھک دیورے کو عنقریب فوج کے حوالے کررہے ہیں ،جس کے بعد اس سکول کا معیار مزید بہتر ہوگا ۔تقریب سے طلبہ نے بھی خطاب کئے اور ملی نغمے پیش کئے گئے تقریب کے آخر میں اہل علاقہ کی طرف سے منتخب نمائندہ یار محمدنے بھی خطاب کیا اور سکول میں کلاس رومز کی کمی کے حوالے سے ڈپٹی ڈاریکٹر کو آگاہ کیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button