عوامی مسائل

کھرمنگ: مہدی آباد کے علاقے ڈوقبر میں کوہل کی تباہی کے بعد کاشتکار متاثر

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) مہدی آباد کے علاقے ڈوقبر میں ہزاروں کنال پر پھیلی ہوئی کھڑی فصلیں اور درختیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر ہیں تفصیلات کے مطابق مہدی آباد کے قریب علاقہ ڈوقبرکا کوہل حالیہ شدید برفباری کے بعد آنے والے تودوں کی وجہ سے کئی مقامات پرمکمل تباہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کنال پر مشتمل اراضی کا نظام آبپاشی درہم برہم ہو گیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر مزید ایک دو دن میں پانی نہیں پہنچی تو غریب کسانوں کی محنت کی وجہ سے کھڑی ہوئی فصلیں تیار ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا اور اس وجہ سے سینکروں کسانوں کو نقصانات اٹھانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے تباہ حال کوہل کے فیلڈ کا دورہ کرکے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پانی کا نظام جہاں جہاں سے تباہ ہوا ہے جلد دوبارہ تعمیر کروانے کا کام شروع کیا جائے گا لیکن ہفتوں گز جانے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہ اٹھایا گیا عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کر کے کوہل کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کیں لیکن نقصانات زیادہ تھیں اور عوام کے حکومت کی امداد کے بغیر مکمل بحال کرنا ممکن نہیں ہے۔

اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق سے قدرتی آفتوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے لئے پیسے آتے ہیں لیکن متعلقہ حکام اور کچھ با اثر لوگ ہڑپ کرتے ہیں اور غریبوں کو اس طرح کے امداد سے محروم رکھا جاتا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کی ڈوقبر کوہل کی تعمیر ومرمت جلد کر کے آبپاشی نظام کو بحال کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button