عوامی مسائل

دس دنوں میں شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کے معاوضے نہ ملے تو معاملہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے، متاثرین گوجال

گوجال (پ ر) آج مورخہ 05 اگست 2017 کو شاہراہ قراقرم کے توسعی منصوبے کے زمین متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر ایک گرنیڈ جرگہ بابت متاثرین کے کے ایچ گوجال ہنزہ منعقد ہوا اس ہنگامی جرگےمیں میں معروف قانون دان ایڈوکیٹ طاہر کی سربراہی میں پاکستان مسلیم لیگ ن کے ضلع نائب صدر حیدر طائی, پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماء حاجت محمد, پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ وینگ کے صدر نجیب اللہ خان, پاکستان عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماء اخون بائے سمیت عمائدین متاثرین اور سول سوساٹی کے نمائندوں نے شرکت کی.

اجلاس میں متفیقہ طور پر این ایچ اے اور حکومت الوقت کی طرف سے گزشتہ 9 سالوں متاثرین کے کے ایچ کو معاوضے کی عدم ادائگی کو عوام گوجال ہنزہ کی معاشی قتل اور عوام دشمنی پالسی قرار دیا ہے. اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ہنزہ گوجال سپیک کا گیٹ وے پر ہونے کے باوجود غریب عوام کے زمینوں کے معاوضے کو این ایچ اے کے کمیشن خور ایجینٹ غیر ضروری تاخیر کر کے ھربے استعمال کر رہے ہیں.

اجلاس میں این ایچ اے اور حکومت الوقت کو 10 روز کا الٹیی میٹم  دیا گیا کہ وہ ان دنوں میں معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں وگرنہ گرینڈ جرگہ اپنا مقدمہ عوامی عدالت میں لے جائیگی.

اجلاس میں ایڈوکیٹ محمد طاہر کی سربراہی میں 9 رکنی وفد گورنر گلگت بلتستان, وزیر اعلی گلگت بلتستان, فورس کمناڈر گلگت بلتستان, چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کریگی اور اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button