گلگت میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

گلگت میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

14 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (فرمان کریم) پولوکو  گلگت بلتستان کا قومی کھیل سمجھا جاتا ہے بادشاہوں کا یہ کھیل آج بھی گلگت بلتستان میں کھیل جاتا ہے۔  ہرسال کی طرح اس سال بھی سپرنگ بلاسم پولو کپ کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال تھے۔

سپرنگ بلاسم پولو کپ میں گلگت بلتستان کی 30ٹیمیں شریک ہیں جو ٹورنامنٹ کے دوران اپنی قسمت آزمائی کرینگے۔ لوگوں کی بڑی تعداد میچ کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

افتتاحی میچ دیامیر (بی) اور دینور ریڈ کی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوا۔ جس میں دیامیر (بی) نے 4گول کے مقابلے میں 10 گول سے میچ اپنے نام کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔