سیاست

بلاول بھٹو حق ملکیت اور حق حاکمیت کی تحریک میں گلگت بلتستان کے عوام کا ساتھ دینے آرہے ہیں، امجد ایڈووکیٹ

گلگت(خبرنگارخصوصی)پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حق ملکیت اور حق حاکمیت کی قومی تحریک میں بلاول بھٹو گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دینے آرہے ہیں ۔اتوار کے زوز پیپلزپارٹی کیمپ آفس گلگت میں بلاول بھٹو کی بلتستان آمد کے حوالے سے منعقدہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اور پارٹی رہنماوں و کارکنوں کا احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14مئی کی جلسہ کے لئے پارٹی کا ہر کارکن اور رہنماء گلگت بلتستان کے گھر گھر میں چل کر جائیں اور چیئر مین کے پیغام پہنچائیں اور جلسہ کے لئے دعوت دیں ۔پارٹی کا ہر رہنماء و کارکن آج سے اپنے اپنے اضلاع میں جاکر کمیٹیا ں تشکیل دین اور موبلائزیشن شروع کریں تاکہ اس جلسے کو گلگت بلتستان کے تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ منعقدہ کروانے میں کامیابی مل سکے ۔

انہوں نے اس موقع پر پارٹی کارکنوں اوررہنماوں کو 14مئی کے جلسے میں 12بجے سے قبل پہنچنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں ضلع گلگت ،ضلع غذر،ضلع دیامر ،ضلع استور ،ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صوبائی سینئر وزیر محمد جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ میں 2سے ڈھائی لاکھ لوگوں کو جمع نہیں کرسکیں تو اس کے بعد میریگلگت آمد پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا پرتپاک استقبال کرینگے اور سکردو پولوگرونڈ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے کم پڑے گا ۔

سینئر نائب صدر جمیل احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے ہر کارکن اور رہنماء کی ذمہ داری ہے اور ہر کارکن اور رہنماء اپنا کردار ادا کرے ۔اجلاس میں تمام اضلاس سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں نے اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا اپنا رائی دی

۔مشاورتی اجلاس سے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش ،ضلع استور کے رہنماء عبدالحمید خان ،ضلع ہنزہ کے صدر ظہور ایڈووکیٹ ،ضلع گلگت صدر اقبال رسول ، ضلع نگر کے صدر حاجت اور ضلع غذر کے صدر ایوب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام کارکنا اور رہنماء اپنے اپنے وسائل کو بروکار لاکر جلسہ گاہ میں پہنچ جائیں گے کیوں کہ پیپلزپارٹی کے ہر کارکن کی روایت ہے کہ وہ جہاں بھی کارٹی کا جلسہ ہو یا کوئی اور اجلاس وہ اپنی مدد آپ پہنچ جاتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button