خبریں

شہید نائیک نثار علی شاہ کوفوجی اعزاز کے ساتھ مرکہ یاسین میں سپرد خاککر دیا گیا

یاسین (معراج علی عباسی) گزشتہ روز ملک کے دفاع کرتےہوئے سیاچن کے مقام پر دوران ڈیوٹی برفانی تودے کے زدمیں آکر جام شہادت نوش کرنے والے شہید نائیک نثار علی شاہ کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں مرکہ یاسین میں سپرد خاک کیا گیا ۔

پاک آرمی کے ایک چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ شہید کے آخری رسومات رشتہ داروں کے علاوہ مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے ایک بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ شہیدکے پسماند گان میں بیوہ اور تین بیٹیاں شامل ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button