عوامی مسائل

میڈیا کی نشاندہی پر جی بی آر ایس پی کی ٹیم نے دیامر کے علاقے جل میں پل تعمیر کرنے کا اعلان کردیا

چلاس(مجیب الرحمان)جل بالا و پائین کے مابین پل نہ ہونے سے طلباء کی زندگی کو لاحق خطرات کی میڈیا میں نشاندہی پر محکمہ جی بی آر ایس پی نے فوری نوٹس لے لیا۔طلباء کی آمد و رفت کے لئے پل تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ریجنل منیجر جی بی آر ایس پی دیامر منظو ر احمد قریشی فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچ گئے۔اور مقامی افراد سکول کے طلباء اور سکول انتظامیہ سے ملاقات کی۔اور مسائل سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔انہوں نے فوری طور پر طلباء کی آمد و رفت کے لئے پل کی جلد تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جی بی آر ایس پی کے انجینئیرز سائیڈ کا جائزہ لیں گے۔اور طلباء کی آمد و رفت کے لئے پل تعمیر کی جائے گی۔طلباء کے لئے درپیش مسائل کی نشاندہی میڈیا کی اہم کاوش ہے۔طلباء قوم کا سرمایہ ہیں۔ہمیں طلباء عوام اور علاقے کو درپیش مسائل کا احساس ہے۔ادارہ سیلاب سے متاثرہ افراد اور علاقوں میں عوامی مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادارے نے سینکڑوں مکانات تعمیر کر کے دئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی افراد ادارے سے تعاون جاری رکھیں۔ادارہ بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جی بی آر ایس پی علاقے میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔عوامی حلقوں اور طلباء نے جی بی آر ایس پی کی جانب سے پل کی تعمیر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انسانی جانوں کے تحفظ اور حصول علم میں رکاوٹ کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button