متفرق

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، نگر حلقہ 4 میں نو جولائی کو پولنگ ہوگی

گلگت ( پ ر) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے ہنزہ نگر جی بی ایل اے حلقہ 4کے لیئے منعقد ہونیوالے ضمنی الیکشن کا تبدیل شدہ شیڈ ول جاری کردیا ہے۔ حلقے میں پولنگ کے لیئے 9جولائی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ اس شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے عوامی اطلاع کا نوٹس10مئی کو جاری کیا جائے گا۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیئے مئی کی 14اور 15تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے دفتر کے مطابق انتخابی امیدوار کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظور کئے جانے کی صورت میں اپیل کے لیئے مئی کی 25 تاریخ مقرر کردی گئی ہے اور اس دن امیدواران ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے اپیل دائر کر سکیں گے ، جس پر فیصلہ یکم جون تک کیا جائے گا۔ انتخابی امیدوار اپنے کاغذات 2جون تک واپس لے سکیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button