گلمت (علی احمد سے ) ضلع ہنزہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر گلمت گوجال میں نادرا کے دفتر نے کام کا آغاز کردیا۔ 25000 کی آبادی پر مشتمل تحصیل گوجال کے ہیڈ کوارٹر گلمت میں نادا کے دفتر کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) محمود بیگ نے کیا مقامی عمائدین اور دیگر حکام کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر ڈی جی نادرا محمود بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے بتایا کی ہنزہ کے اس دور دراز علاقے گوجال میں اسلام آباد جیسی سہولیات پر مشتمل ون ونڈو سروس کا آغاز کردیا گیا۔ اس سے قبل گوجال میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے باعث موبائل ٹیم آتی رہی ہیں، جس باعث بہت زیادہ مشکلات بھی رہی ہیں۔ مستقبل میں ہم سیٹیلاٹ سے جڑی گاڑی کے ساتھ دور دراز کے علاقوں میں لوگوں کو کو ان کے گھر کے دروازے پر سہولیات فراہم کرینگے ۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں قرارداد منظور ہوگیا ہے جس کے تحت ہر تحصیل میں ایک نادرہ مرکز ہوگا۔ جس پر کام ہورہا ہے ۔ گلمت گوجال میں اس سی آؤ نے ڈی ایس آل سروس شروع ہو گیا ہے جس سے ہمیں سینٹر چلانے میں مدد ملے گی ۔ نادرہ ایک کمرشل ادارہ ہے اور اپنے اخراجات اپنے کسٹرز سے حاصل کرتا ہے ۔ لیکن ان دور دراز علاقوں کے لوگوں کی خدمت کرینگے ۔ پہلی بار گوجال کے عوام نے نادرا کی مدد کی اور نادرا آفس کے کرایہ کی مد میں ہماری مدد کررہے ہیں