عوامی مسائل

سکردو میں المیثم ٹرسٹ کے زیر اہتمام 28 جوڑوں کی اجتماعی شادی

سکردو (پ ر ) المیثم ٹرسٹ کے زیر انتظام بلتستان بھر کے 28مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی امام خمینی لائبریری میں منعقد کی اجتماعی شادی کی تقریب میں بلتستان بھر سے علمائے کرام کے علاوہ دلہے اور دلہنوں کے عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے المیثم ٹرسٹ کے نگران اعلیٰ سید حیدرشاہ الحسینی ،شیخ تقی فیاضی ، آغا سید احمد الحسینی ، نوربخشی عالم دین مولانا عارف ،تنظیم کے چیئر مین ممتاز علی ودیگر نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ المیثم ٹرسٹ نے 28مستحق جوڑوں کی شادی کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے جس کے باعث 28خاندانوں کے مسائل ومشکلات میں کمی آگئی ہے اس مہنگائی کے دور میں شادی کروانا بہت ہی مشکل عمل ہے اکثر غریب لوگ اپنے بچوں اور بچیوں کی شادی محض اسی لئے نہیں کر پارہے ہیں کہ ان کے پاس مالی وسائل موجود نہیں ہوتے ہیں اور بچے اور بچیاں بغیر شادی کئے بوڑھے ہو جاتے ہیں اور معاشرے میں مسائل جنم لیتے ہیں المیثم ٹرسٹ کے چیئر مین ممتاز علی نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا اجتماعی شادی نہیں اس سے پہلے ہم نے ضلع کھرمنگ میں دودفعہ اجتماعی شادی کرایاجن کی تعدادتقریباً60سے زائد ہیں ضلع شگر کے16،ضلع گانچھے کے 28، سب ڈویژن روندو کے 16،سکردو تقریباً70گلتری15جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائے گئے ہیں اس کے علاہ جلد ہی 28سادات جوڑوں کی اجتماعی شادی کرانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم مستحقین میں امدادی سامان جس میں گھریلو استعمال کے اشیائے خوردنوش ، کمبل ، بوٹ اور کپڑے کے علاوہ رمضان پیکیجز، عید پیکیجز بھی وقتاً فوقتاً مستحقین کے گھروں تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کسی سیاسی یا مذہبی تعلقات کی بنا پر کام کرنا نہیں بلکہ انسانیت کے ناطے کام کرنا ہے اور علاقے کے عوام مشکلات کو کم کرنے کیلئے اپنی بساط کے مطابق کام کرتے رہیں اور آئندہ بھی کام کرتے رہیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button