بلاول بھٹو کا دورہ گلگت بلتستان خوش آئند ہے، مربوط سیکیورٹی مہیا کی جائے گی، فیض اللہ فراق

گلگت(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی حکومت مربوط سیکورٹی فراہم کرے گی بلاول کا دورہ گلگت بلتستان خوش آئند ہے اس طرح کسی مرکزی جماعت کی لیڈرشپ کی گلگت بلتستان آمد علاقے کے بہتر مفاد میں ہوتا ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ ماضی میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے گلگت بلتستان کے دورے کرتے رہے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے بلاول سکردو آکر جلسہ عام سے خطاب کر سکتے ہیں یہ ان کا جمہوری اور سیاسی حق ہے گلگت بلتستان میں مثالی امن ہے سیکورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی حکومت مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی ترجمان نے واضح کیا پیپلز پارٹی کو سکردو میں سیاسی جلسے کے لئے صوبائی حکومت اجازت بھی فراہم کر رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments