تحصیل یاسین: محکمہ برقیات کے لائن مین سمیت دو افراد مختلف حادثات میں جان بحق

تحصیل یاسین: محکمہ برقیات کے لائن مین سمیت دو افراد مختلف حادثات میں جان بحق

44 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

یاسین (معراج علی عباسی ) تحصیل یاسین میں دو مختلف نوعیت کے حادثات میں دو افرادجان بحق ہوئے گئے ہے ۔یاسین منچ کے مقام پر محکمہ واٹراینڈپاور کے لائن مین محمد ولی بجلی کی لائن ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے، اور یاسین کے بالائی گاوں ہندور سے تعلق رکھنے والے آیاز بہادرنامی شخص موٹرسائیکل حادثے میں جان بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل یاسین میں برقی رو کے طاقت وار لہروں کے زد میں اکر یاسین خاص سے تعلق رکھنے والے محکمہ برقیات کے 45 سالہ لائن مین جان ولی ولدمحمد اعظم موقع پر ہی جان بحق ہوگئے ۔ محمدولی دوران ڈیوٹی صارف کے کمپلین پر بجلی پر چلنے والی چکی کی لائن ٹھیک کرتے ہوئے ایچ ٹی لائن سے ٹکراگئے، اور موقعے پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

جبکہ یاسین کے بالائی گاوں ہندور سے تعلق رکھنے والے 55سالہ آیاز بہادرولدمراد علی یاسین آرسی سی پل کے ساتھ واقع موڈ پر موٹرسائیکل سے گرکرجان بحق ہوگئے ۔حادثے کے شکار ہونے والے دونوں افراد کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر سول ہسپتال طاوس منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں موت کی تصدیق کرکے نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔