اہم ترینحادثات

ریسکیو 1122گلگت بلتستان کو موصول % 93 کالز جعلی تھیں

‘گلگت: 2018 کے دوران گلگت بلتستان ریسکیو 1122نے مجموعی طور پر6140حادثات میں کئی قیمتی جانوں اور املاک کو بچانے میں کردار ادا کیا۔ جن میں 3771 میڈیکل، 879سڑک پر حادثات ،آگ لگنے کے 198حادثات، ڈوبنے کے حادثات 154، جرائم سے متعلق حادثات 16، کھائیوں اور پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے کے 572حادثات شامل ہیں۔

آپریشن انچارج ریسکیو 1122انجینئر طاہر شاہ نے 2018کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ میں مزید بتایا کہ سال 2018 میں گلگت بلتستان ریسکیو 1122کو87279فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 81139 کالز جعلی جبکہ 6140 ایمرجنسی کالز تھیں۔

جعلی فون کالز کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی نمبر 1122 کو اسلئے ٹول فری رکھا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں اگر کسی کے پاس بیلنس نہ ہو تو بھی ریسکیو 1122 کو مفت کالکر سکے مگر کچھ لوگ بلاوجہ کال کرتے ہیں جس کی وجہ سے نمبر مصروف ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جعلی اور بیہودہ کالز کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروئی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ 1122 پر بغیر ایمرجنسی کال کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ آپکے غیر ضروری کالز سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے ۔

میٹنگ کے آخر میں تمام ضلعوں کے ایمرجنسی آفیسرز کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو بہترین خدمات پہنچانے کے لیے اپنی توانائی بروئے کال لائیں۔

ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کی چھے اضلاع میں فعال ہے اور سات سالوں میں مختلف نوعیت کی 25578ا یمرجنسیز ڈیل کی جاچکی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button