سیاست

استور میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ جاری، رشتہ داروں کو نوازنے کاسلسلہ بند کیا جائے، پیپلز پارٹی رہنماوں کا مطالبہ

استور (سبخان سہیل)محکہ تعمیرات استور میں ٹھیکوں میں بندر بانٹ جاری ہے منتخب ممبران کے ذاتی رشتہ داروں کو نوازنے کا سلسلہ فوری بند کیا جاے.ضلع استور میں سرکاری آفیسران کے لباس میں مسلم لیگی کارکنوں ہیں مسلم لیگی حکومت کے دونوں ممبراناپنے من پسند سرکاری لوگوں کو سرکاری کرسی میں بٹھا کر اپنوں کے کام کروا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والا بجٹ ان لوگوں میں تقسیم ہوا ہے جن لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف چوک میں تقریر کیا تھا۔  ان خیالات کا اظہار سابق وزیر ایکسایز اینڈٹیکسیشن محمد نصیر خان اور پیپلزپارٹی کے رہنما کاشف بونجوی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کی۔

انہوں نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ محکہ تعمیرات عامہ ضلع استور میں مسلم لیگیوں کو راتوں رات ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی جاری ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم ظلم کے خلاف پھٹ جائیں گے، اور کرپٹ مافیا اور کرپٹ ممبران کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ استور میں سرکاری آفیسران سرکار کی کرسی میں بیٹھ کر مسلم لیگ ن کا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسران کان کھول سن لیں ابھی تک ہم نے اپ لوگوں کو بردشت کیا ہے مسلم لیگی غیرقانونی کام راتوں رات کرنا بند کریں سرکاری آفیسروں کو اپنے دایرکار میں بیٹھکر کام کریں نا کہ مسلم لگی ممبران کے غلام بنیں.استور محکمہ ایل جی اینڈ ار ڈی کی سکیمیں سیاسی رشورت کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے محکمہ ایل جی اینڈ ار ڈی استور کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک سال قبل سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے بجٹ کو ڈپٹی کمشنر استور نے ان لوگوں کو دیا ہے جو ان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے تھے، جبکہ اصل سیلاب متاثرین اب تک حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔

مذکورہ رہنماوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کرے اور اصل متاثرین تک ان کاحق پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button