لینڈکروزر حادثے میں‌ دیامر سے تعلق رکھنے والا نوجوان جان بحق

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انجینئر غلام عباس کے جواں سال فرزند جانباز خان لال پڑی کے مقام گاڑی حادثے میں جاں بحق ہوئے ۔جانباز خان اپنی لینڈ کروزر گاڑی میں گلگت سے چلاس آرہے تھے شاہراہ قراقرم لال پڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئے ۔پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم پر بجری کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی ہے ۔گاڑی کو کھائی سے شاہراہ قراقرم پر پیٹرولنگ پہ تعینات جی بی سکاوٹس ، ایف سی اور پولیس نے نکالا اور جاں بحق ہونے والے جانباز خان کو گلگت کی طرف روانہ کر دیا ۔انجینئر غلام عباس کا تعلق ضلع دیامر کے گاؤں گوہر آباد سے ہے اور محکمہ تعمیرات عامہ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر فائز ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments