سیاست

ہیڈکوارٹر گوہری سے کسی اور جگہ شفٹ کیا گیا تو کھرمنگ ڈسٹرکٹ نامنظور تحریک چلائیں گے، قرارداد

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) صوبائی حکومت نے کھرمنگ کے عوام کے حق میں جو بھی فیصلہ کیا ہے اس کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں حکومت اپنے رٹ اور نوٹیفکیشن کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے گوہری میں سرکاری عمارتوں کی تعمیرات کا آغاز کرئے تاکہ کھرمنگ کے عوام کو ریلیف مل سکیں جبکہ چند مفاد پرست افراد ہیڈ کوارٹر کے نوٹیفکیشن کومنسوخ کرنے کی کوشیش میں لگے ہوئے ہیں اگر ہیڈ کوارٹر گوہری کے علاوہ کسی اور جگہ شفٹ کیا گیا تو ڈسٹرکٹ کھرمنگ نامنظور تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ یہ بات ضلع کھرمنگ کے سب سے بڑئے یونین کونسل کتشو کے عمائدین جن میں آخوند حسین علی ،شیخ محمد حسن ترابی ،شیخ محمد حسن حکیمی اور شیخ علی رضا مظفری نے ایک قرارداد کے زر یعے کہی ہے۔

انہوں نے قرارداد میں مزید کہا ہے کہ گوہری تھنگ کا بطور ہیڈکوارٹر تمام سیاسی پارٹیوں کی مشاورت سے نوٹفیکیشن ہونے کے باوجود معاملے کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے اگرہیڈ کوارٹر کو گوہری تھنگ سے ایک انچ بھی اوپر کسی جگہ لے جانے کی کوشیش کی گئی تو اہلیان یونین کونسل کتی شو (مہدی آباد،غاسنگ ،مادھوپور،منٹھوکھااور ہلال آباد) کے شانہ بشانہ ڈسٹرکٹ کھرمنگ نامنظور کی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔

قراداد میں مزید کہا گیا ہے کہ گوہری تھنگ موزون نہیں یا کوئی اور مجبوری پیش آرہی ہے تو اہلیان مہدی آباد نے چودہ سو ارضی پر مشتمل میدان (جو سترپی کھرکے نام سے موجود ہے) کو مفت میں دینے کا اعلان کیا ہے و ہاں ہیڈ کوارٹر بنایا جائے اگر یہ بھی موزون نہ ہو تو ڈسٹرکٹ کھرمنگ کا ہیڈ کوارٹر ہلال آباد سے نیچے کسی بھی موزوں جگہ پر بنائی جائے تاکہ ضلع کھرمنگ کے عوام کو زندگی کی تمام سہولیات با آسانی میسر ہوسکیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو گوہری سے اوپر لے جانے کی صورت میں علاقے کے بڑی آبادی کے ساتھ یونین کونسل کتشو کو سب سے زیادہ مشکلات درپیش ہونگے جس کی مثال انٹر کالج کھرمنگ کا قیام ہے جوسب کے سامنے ہے جو کہ انا اور ضد پر بنایا گیا جس سے کھرمنگ کے عوام کو کچھ بھی فائدہ نہیں یعنی شجربے پھل کی طرح ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے پہلے سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے تحت گوہری تھنگ کے علاوہ کسی اور جگہ ہیڈ کوارٹر بنانے کی صورت میں عوام عدالت عالیہ سے بھی رجوع کرنے کے ساتھ بھر پور اپنے حق کے لئے احتجاج بھی کرینگے اور اہلیان کتشو ضلع کھرمنگ کی حمایت سے بھی دستبردار ہونے کے ساتھ راست اقدام پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button