سیاست

وزیر اعلی نے فرقہ وارانہ نوعیت کی کوئی بات کی، نہ کسی کو را کا ایجنٹ کہا، وضاحتی بیان

گلگت: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دن وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعض چیزوں کو ایک نیوز ایجنسی اوربعض قومی و علاقائی اخبارات نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ترجمان نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے فرقہ وارانہ نوعیت کی کوئی بات نہیں کی تھی اور نہ ہی بلتستان کے عوام کو مخصوص الفاظ سے پکارا تھا ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کو را کے ایجنٹ بھی نہیں کہا تھا جبکہ بعض قومی و علاقائی اخبارات اورایک نیوز ایجنسی نے پریس کانفرنس کے متن کو غلط رنگ دیکر پیش کیا ہے جوکہ صحافی بدنیتی ہے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان میں قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی میں کلیدی کردار ہے مسلم لیگ ن کے بانی رہنما اور موجودہ وزیراعلیٰ کے بڑے بھائی سیف الرحمن نے امن کیلئے جان کی قربانی دے چکے ہیں اور موجودہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خطے کی تعمیر و ترقی امن اور خوشحالی کیلئے انمٹ کردار ہے ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سے فرقہ ،علاقائی اور لسانی کارڈ کے خلاف سیاست کی ہے یہی وجہ ہے آج مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہر فرقہ ،ہر علاقہ اور ہر زبان ی برابر نمائندگی ہے موجودہ حکومت مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چاریکا خوبصورت گلدستہ ہے اور جس کا سر خیل حافظ حفیظ الرحمن ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button