عوامی مسائل

سست سروس اور بارہا رابطہ منقطع، ہنزہ میں ڈی ایس ایل انٹرنیٹ صارفین رُل گئے

ہنزہ (بیورورپورٹ ) ایس سی او انٹر نیٹ میں بار بار خرابی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا۔ گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام ہنزہ میں انٹر نیٹ سروس میں بار بار خلل آنے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انٹر نیٹ سروس نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو زہنی ازیت میں مبتلا کیا ہوا ہے انٹر نیٹ سروس حاصل کرنے کیلئے ڈی ایس ایل لائن لگوایا ہیں اور ہر مہینے باقاعدگی سے پے مینٹ کرتے ہیں لیکن انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہونے سے کوئی فائد ہ نہیں ہوتا ۔ خاص کر صحافیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے دن بھر کی جمع شدہ خبریں متعلقہ اخباروں کو بھیجنے کیلئے انٹر نیٹ سروس کی خرابی نے صحافیوں کے مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔انٹر نیٹ سروس کی وجہ سے نہ صرف عوام یا سرکاری ملازمین ،طلبہ بلکہ ہنزہ آنے والے سیاحوں کو بھی شدید قسم کی پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہنزہ کے انٹرنیٹ صارفین نے کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ انٹر نیٹ سروس کی خرابی کا فورا نوٹس لیکر انٹر نیٹ کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button