عوامی مسائل

گھانچھے میں پھلوں اور سبزیوں کا معیار بڑھانے اور انہیں محفوظ کرنے سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

گانچھے (محمد علی عالم ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فہد ممتاز نے کہا کہ مقامی پھلوں اور سبزیوں کو ملکی مارکیٹ تک لے جا کر مقامی لوگ اپنی معیشت مضبوط کر سکتے ہیں اللہ تعالی نے گانچھے کو بے پناہ نعمتوں سے نوازہ ہے تاہم لوگوں میں شعور کی کمی کے باعث مقامی لیول پر اگنے والی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی پھل اور سبزیاں ضائع ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسانوں کو مقامی پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے اور پھلوں سے مختلف اقسام کی اعلیٰ معیار جام، اچار وغیرہ بنانے کے حوالے چار روزہ تربیتی ورکشاپ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ضلع میں پیدا ہونے والے پھل فروٹ پر محنت کر کے حفظان صحت کی اصولوں کے محفوظ کئے بغیر اچھی قمت نہیں ملتی محکمہ زراعت مقامی لوگوں میں شعور پیدا کریں اور لوگوں کی انکم کو بڑھائیں اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت اپنی وسائل کے مطابق لوگوں میں زراعت کی شعبے میں شعور و وگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ رواں سال محکمہ زراعت نے تھلے اور خپلو بروق میں کسانوں کو ملکی سطح کے اعلیٰ معیار کی تین سو بوری آلو کی بیج اور کھاد تقسیم کئے گئے ہیں چار رزہ تربیتی ورکشاپ بھی زراعت سے انکم پیدا کرنے کے لئے تھا جس میں چالیس خواتین اور تئیس مردوں کو تربیت دی گئی تقریب سے ڈائریکٹر زراعت بلتستان ریجن کاچو زاہد حسین اور ایفاد ، ای ٹی آئی کے ضلعی انچارچ برکت نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد اور کیٹ تقسیم کی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button