ہنزہ (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنما جمال کریم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنزہ کے مقامی پولیس سپاہیوں کو گزشتہ پندرہ سال ترقی سے محروم رکھنا زیادتی ہے ۔ اُنہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان سے مطالبہ کیاہے کہ ہنزہ کے پولیس جوانوں سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیکر اُن کو حق دلایا جائے ۔ تاکہ ہنزہ کے پولیس کا احساس محرومی ختم ہو سکے۔