سیاست

ضلع ہنزہ سے جیالے سکردو جلسے میں شرکت کے لئے پہنچ گئے

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے جیالے ضلعی رہنما قربان محمد کی قیادت میں سکردو جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔ ہنزہ بھر سے پیپلز پارٹی کے عہداداروں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد میں جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے اطلاعات و نشریات صداقت حسین شہاب نے سکردو سے بذریعہ ٹیلفونک میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ خیریتی کیساتھ ہنزہ کے بزرگ رہنماؤں کی سربراہی میں سکردو جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں ۔ گلگت سے سینکڑوں گاڈیوں کے قافلے میں سکردو راونہ ہوئے تھے ۔ کارکنوں نے راستے میں بہترین ڈسپلین کا مظاہرہ کیا ۔ کوہ ہمالیہ اور کوہ قراقرم جئے بھٹو، جئے بلاول ،جئے زرداری کی صدا ؤں سے گونجتا رہا ۔گلگت ،ہنزہ ودیگر مقامات سے تمام کارکن سکردو پہنچ گئے ہیں ۔ سکردو کا منظر منی لاڈکانہ کی شکل اختیار کرچکا ہیں ۔ ہر طرف سے جئے بھٹو کی صدائیں گونج رہی ہیں ۔

ہنزہ سے آئے ہوئے وفد کی بات کرتے ہوئے صداقت شہاب نے کہاکہ ضلعی صدر قربان محمد کی سر براہی میں سابق صدر فداکریم ،سینئر رہنما اقبال حسین ،ڈپٹی جنرل سکریٹری منظور حسین برچہ، محمد لطیف ،ناصر عباس شاہ ،منظور عالم ہنزائی و دیگر شامل ہیں ۔ بہت سے کارکن نجی مصروفیات کی وجہ سے سکردو پروگرام میں شامل نہیں ہو سکیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے ۔ اس جماعت نے ہمیشہ غریبوں ،کسانوں اور مزدورں کی نمائندگی کی ہیں ۔ہمارے پارٹی میں کوئی طبقاتی نظام نہیں ہے ۔ہمارے لئے امیر و غریب مساوی حیثیت رکھتے ہیں ،اس لئے آج تک پاکستان کے عوام شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کے ویثرن کو ووٹ دیتے آئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button