تعلیم

ڈائمنڈ جوبلی سکول حیدرآباد ہنزہ میں‌تقسیم انعامات کی تقریب منعقد، اچھی کارکردگی پر سکول انتظامیہ کو مبارکباد

ہنزہ (اسلم شاہ) آغا خان ڈائمنڈ جوبلی مڈل سکول حیدر آباد یوم والدین کے موقعے پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ۔ امتحانات میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم ۔ سکول کا مجموعی رزلٹ 98 فیصد رہا ۔ پورے ہنزہ ریجن میں AKESPکے مرکزی امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ڈی جے مڈل سکول حیدر کے لیے فخر کا مقام ہے ۔ امتیازاحمد چیئرمین آغاخان ریجنل ایجوکیشن بورڑ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں آغا خان ڈائمنڈ جوبلی مڈل سکول حیدر آباد ہنزہ میں یوم والدین کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقا کیا گیا تقریب کے مہان خصوصی امتیازاحمد چیئرمین آغاخان ریجنل ایجوکیشن بورڑبرائے ہنزہ تھے ۔تقریب میں شاہد کریم صدر اسماعیلی لوکل کونسل علی آباد و حیدر آباد ،خسرو خان کوڈنیٹر اکیڈمیکس آر ایس ڈی یو ہنزہ ،عمائدین علاقہ کے ساتھ ساتھ والدین اور اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں مختلف تقاریر، ڈرامیوں،خاکوں اور نغموں کی شکل میں طلبانے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیازاحمد چیئرمین آغاخان ریجنل ایجوکیشن بورڑنے کہا کہ آغا خان ایجوکیشن بورڑ کے مرکزی امتحانات میں ڈی جے مڈل سکول حیدر آباد ہنزہ کا پورے ہنزہ ریجن میں جاعت ہشتم میں پہلی اور جماعت پنجم میں دوسری پوزیشن حاصل کرناباعث فخر ہے معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس ادارے خدمات قابل تحسین ہیں، آج کے دور میں معیاری تعلیم کے حصول کے لیے پرائمری اور مڈل کے لیول پر معیاری تعلیم فراہم کرنا بہت ہی لازمی ہے کیونکہ بنیاد میں معیار مہیا کی جائے گی تو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں دشواری نہیں ہوگی ۔ انہوں نے مذید کہا کہ آغاخان یونیورسٹی بورڑ کے پروجیکٹس کو مکمل کرنا اس ادارے کی ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ پروجیکٹس جدید طرز تعلیم کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہاکہ طلباء نے معاشرے کے مختلف مسائل کو ڈراموں اور خاکوں کے ذریعے موثر انداز میں پیش کیا جس سے اس ادارے میں تعلیم کی معیار کا اندازہ ہوتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول ہیڈ علی احمد خان ڈی جے مڈ ل سکول حیدرآباد ہنزہ علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے ادرہ علاقہ میں ہر طبقے کے لوگوں کے لیے معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے ۔اس سال سکول کا مجموعی نتیجہ 98 فیصد رہا ہے جس میں معیار کے لحاظ میں نتائج میں خاصہ بہتری آئی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اس سال فرسٹ ڈویژن میں 55 فیصد طالب علموں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ باقی مجموعی رزلٹ بھی بہترین رہا ہے۔

تقریب سے ،خسرو خان کوڈنیٹر اکیڈمیکس آر ایس ڈی یو ہنزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے پرنسپل ،اساتذہ ،طلباء اور اساتذہ کے ساتھ والدین کومل کرمحنت کرنی ہوگی کیونکہ یہ ادارہ مرکزی ہنزہ کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔اس موقعے پر انہوں AKES ہنزہ اور سکول کی جانب سے تمام پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباددی اور مہمان اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے شاہد کریم صدر اسماعیلی لوکل کونسل علی آباد و حیدر آباد اور سرفراز احمد اور دیگر نے خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button