چترال

پشاور میں دو روزہ چترال یوتھ سمٹ کا آغاز ہوگیا

پشاور (نمائندہ خصوصی) پشاور میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام دو روزہ چترال یوتھ سمٹ کے نام سے جاری ہے اور آج اس کا پہلا دن تھا جس میں چترال سے تعلق رکھنے والےتمام یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے ساتھ چترال سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ طلباء وطالبات کے لیے داخلہ مفت ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد اس پروگرام میں شریک تھی ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہونے کے بعد پاک آرگنائزیشن آف ایجوکیشنل ٹریننگ کے ایم ڈی انجئیر خالد محمود نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اعراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد اسی ادارے کے ایگزیکٹیو نور زمان نے جستجو ایک سلگتی خواہش کے عنوان پر سیر حاصل  بحث کی جس کے بعد ایکسپلورنگ چترال کے چیف ایگزیکٹیو وہاب صبا نے چترال میں سیاحت کے مواقع اور رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

سمٹ کی تصویری جھلکیاں

نماز اور کھانے کے وقفے کے بعد لاہور سے چترال یوتھ سمٹ کے لیے تشریف لائے ہوئے مہمان مقرر رضوان اللہ خان چیف ایگزیکٹیو آر ایف ٹی برینز نے خودی کی طاقت  پر ایک طویل اور شراکتی طرز کا ایک بہت ہی پر مغز اور معلوماتی سیشن کی میزبانی کی۔ جس میں انہوں نے چترالیوں کو دنیا کا مہذب ترین اور دوراندیش قوم قرار دیا۔  پروگرام کے پہلے دن کے آخری مقرر پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں چترال سے تعلق رکھنے والے سول جج اور سابق کسٹم آفیسر خالد بن ولی تھے  جنہوں نے اپنے خطاب میں چترال یوتھ سمٹ کو چترالی نوجوانوں کےلیےتبدیلی لانے والا پروگرام اور چترالی ثقافت کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

چترالی نوجوانوں کے دو معروف اداروں پاک آرگنائزیشن آف ایجوکیشنل ٹریننگ اور یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ سپورٹ سوسائٹی نے اہتمام کیا ہوا ہے اور اس پروگرام کے لیے انہیں دیگر ادروں کا بھی اشتراک شامل ہے جن میں قشقاراور چترال ایکسپریس بھی شامل ہیں۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد چترالی نوجوانوں میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے اہمیت اور ان سے پیدا ہونے والے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے لیے آگاہی اور شغور بیدار کرنا ہے۔ پروگرام کے پہلے دن چترالی نوجوانوں کو زندگی گزرانے کے اہم پہلو ؤں پر راہنمائی کی گئی جبکہ منتظمین کے مطابق کل سی پیک کے حوالے سے راہنمائی اور بیداری پر مبنی سیشنز رکھے گئے ہیں جن پر کماحقہ گفتگو کرنے کے لیے چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری، آیٹرب کے علی اکبر قاضی، آئی ایم سائنسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکیو ای سی اعجاز احمد، سی آئی آئی ٹی آٹک کیمپس کے کوآرڈنیٹر ایم پی پروگرام   ڈاکٹر ریاض محمد دانش، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی چترال کیمپس میں انگلش لٹریچر کے پروفیسر ظہور الحق دانش، اوکٹو تھری ٹیکنالوجی کے عروج فاطمہ اور دیگر جیسے مقررین ، مقررین اور دانشوروں کو بلایا گیا ہے۔ آرکائیوز لائبریری کے مرکزی ہال میں اس پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں موجود نشستوں کے لیے ٹکٹ انتہائی محدود رہ گئے ہیں ۔ خواہشمند حضرات اس پروگرام کے ویب سائیٹ http://youthsummit.cf سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button