اہم ترین

گلگت بلتستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں‌گے، وزیر اعلی

چلاس ( شہاب الدین غوری سے) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی ایک ایک انچ زمین کی دفاع کریں گے۔کچھ لوگ ہندرپ ایشو پر اپنا سیاسی دکان چمکانا چاہتے ہیں۔صوبائی حکومت نے بروقت اور فوری طور ایکشن لیا اور کسی ناخوشگوار واقعے رونما ہوئے بغیر مغویوں کو بازیاب کرایا۔جس میں جی بی پولیس کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی ناعاقبت اندیشوں نے اضلاع کے حوالے سے عوام میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی۔ان عناصر کو اضلاع کی بننے ہر بہت دکھ اور تکلیف ہوئی ہے۔مگر پاکستان مسلم لیگ نے قتدار اختیار کے ساتھ قبول کیا ہے۔تمام اضلاع کے پوسٹیں فائنل ہو چکی ہیں۔بہت جلد ان اضلاع میں افیسروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گئی۔اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کھرمنگ شگر ہنزہ اضلاع کے قیام میں بھی ان عناصر نے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی اور انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا آج ایک دفعہ پھر ان سازشی لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب بلتستان ڈویژن میں نئے اضلاع قائم کئے گئے تو اسوقت اہلیان دیامر نے خوشی کا اظہار کی لیکن اب کی بار دیامر میں دو اضلاع قائم ہونے پران لوگوں کو بہت زیادہ تکلیف ہوئی حالانکہ اضلاع ڈویژن کک سطح پر ضرورت کے مطابق قائم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کے لئے عوام دیامر نے اپنا سب کچھ قربان کیا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے زمینوں کی قربانی دی اور وفاقی حکومت کو 14000 ایکڑ زرعی زمین بلکل مفت دیکر ملک کے ساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا۔جو کہ تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹمبر پالیسی میں مزید چھ ماہ کے لئے توسیع دی گی ہے۔جس سے ٹمبر سے وابسطہ لوگوں کی مشکلات میں قدرے کمی آئے گئی۔اور گلگت بلتستان میں عمارتی لکڑی کی ترسیل کے لئے جرمانہ کی شرح میں کمی کی جائیگی تاکہ گلگت اور بلتستان میں کم ریٹ پر عمارتی لکڑی دستیاب ہو۔جبکہ تھور سے ملک کے دیگر شہروں کو ترسیل میں عوام ہربن کے جانب سے کی جانے والی رکاوٹ کو سامنے رکھتے ہوئے براستہ بابوسر روڈ عمارتی لکڑی کی ترسیل کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کھنبری روڈ کی فیزبیلٹی رپورٹ پر بعض لوگوں کا باطن میں چھپا بغض کھل کے سامنے آیا۔اس روڈ کی تعمیر سے سیاحت کا ایک اور دروازہ کھل جائے گا اور گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر شہروں کو سفر کرنے والے مسافر کم مسافت میں سفر طے کریں گے

جب کہ بٹوگاہ روڈ پر وفاقی حکومت کے جانب سے کئے گئے اعتراز کو دور کرنے کے لیے پی سی ٹو بنایا جا رہا ہےانہوں نے کہا نیا پاکستان کو نعرہ لگانے والوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان لایا ہے۔ملک میں گیس بجلی کے بل غریب کے قوت سے باہر ہوچکے ہیں۔اس موقع پر دیامر انتظامیہ کے اعلی آفیسران اور مسلم لیگ دیامر کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button