سیاست

کیا سکردو آمد بلاول بھٹو کے شیڈول کا حصہ تھا؟

گلگت(تجزیاتی رپورٹ: ارسلان علی)پیپلزپارٹی کے سکردو جلسہ میں پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا نہیں جانا سیکورٹی کلیئرنس کامسئلہ یا دورہ شیڈول میں ہی شامل نہیں تھا؟ کہیں ان کی آمد کا اعلان لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لئے پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کی طرف سے چھوڑا ہوا شو شا تو نہیں تھا؟

پیپلزپارٹی کے اہم ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سکردو میں 14مئی کے جلسہ کے لئے بلاول کا آنا شیڈول میں ہی شامل نہیں تھا اوریہ صرف صوبائی قیادت نے لوگوں کوزیادہ سے زیادہ اکھٹا اور جلسہ بڑا کرنے کے لئے یہ شو شا چھوڑا کہ پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو آرہا ہے اور ان کے ہمراہ مرکزی قیادت میں خوشید شاہ ،قمرالزمان کارئرہ ،ندیم افضل چند و دیگر رہنما بھی آرہےہیں، لیکن جلسہ میں ایک بھی رہنماء نہیں پہنچ سکا ۔

اہم ذریعے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے سکردو جلسہ میں کوئی دلچسپی نہیں لی، جس کی وجہ سے ایک بھی رہنما نہیں پہنچا۔

سیاسی تجزیہ نگاروں اور سیاسی ورکروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر بلاول بھٹو کو سیکیورٹی ایشو تھا تو دیگر رہنماء جن میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خوشید شاہ ،قمرالزمان کارئرہ ،ندیم افضل چند اور دیگر لیڈرز ہیں، وہ کیوں نہیں آئے؟

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button