سیاست

آی ایس ایف گلگت بلتستان کےزیر اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد

گلگت(پ ر) تحریک انصاف گلگت بلتستان میں لوگوں کا جوق در جوق شمولیت تیزی سے جاری ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی ،سرکاری و نجی کالجوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد شامل ہوگئی ۔۔ شمولیت اختیار کرنے والے طلباء میں خرم ،محمد عاقب ،وسیم ، باسط عباس ،ثاقب،سبطین علی ،عاقب علی ،فیصل ،حشمت ،لیاقت ،نظام ،سرفراز اور دیگر طلباء شامل ہیں۔

اس حوالے سے آئی ایس ایف کے گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ایک پروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنماء آئی ایس جی بی رحمان دریلو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے سٹوڈنٹس ونگ میں طلباء سے صرف جھنڈے لگانے ،تعرے لگوانے اور کرسیاں لگانے کے علاوہ طلباء کے مسائل حل کرنے اور ان کی کوئی مثبت زہنی سازی نہیں کی جاتی ہے ۔پڑھے لکھے نوجوانوں کو نظریات کے نام پر ٹرک کے بتی کے پیچھے لگایا جاتا ہے اور ان کی مستقبلوں کو برباد کیا جاتا ہے ۔کہیں تعلیم یافتہ طلبہ ان سٹوڈنٹس ونگ میں بیٹھ کر جرائم میں ملوث ہوتے رہے ہیں اور کہیں طلبہ جیل کے سلاخوں کے پیچھے بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا یہ سوچ اور نظریہ نہیں ہے بلکہ آئی ایس ایف کا نظریہ ان پڑھے لکھے طلبہ کو مثبت راہ پر گامزن کرنا ہے جس کی وجہ سے جوق در جو طلباء آئی ایس ایف میں شامل ہورہے ہیں۔سینئر رہنماء آئی ایس ایف رانا وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور یہ طلباء ہی قوموں کو سنواتے بھی ہیں اور خراب بھی کرتے ہیں ،فرق صرف اتنا ہے کہ ان کو اچھی اور مثبت راہ پر گامزن کیا جاتا ہے تووہ معاشرہ دنیا کا سب سے اچھا معاشرہ قرار پاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا ہیڈ کوارٹر میں قائم واحد طلباء کیلئے بنایا گیا ڈگری کالج میں نہ پینے کا پانی کلاس روز ،اور خاص طور پر چلنے کیلئے سڑک نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔رانا زیب سنگا نے کہا کہ طلبا ء کو گائڈ لائن کے لئے پلیٹ فارم نہ ہونے اور ان کی انٹر پنیورشپ نہ ہونے سے طلباء کی ایک بڑی تعداد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں جس کے ذمہ دار حکومت وقت سمیت سابق کے تمام حکومتیں ہیں ۔تقریب کے اختتام پر سینئر رہنماء آئی ایس ایف گلگت بلتستان رحمان دریلو ،رانا زیب سنگا ،رانا ریاض و دیگر نے نئے شمولیت اختیار کرنے والے طلباء کو ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button