تعلیم

گرلز مڈل سکول گیال مویشی کے باڑے میں تبدیل ہو چکا ہے، امن فاونڈیشن کے عہدیداروں کا بیان

چلاس(بیورورپورٹ) امن فاونڈیشن داریل تانگیر کے جزل سکریٹری فداء اللہ، عزیز اللہ و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرلزمڈل سکول گیال مال مویشی کے باڑا میں تبدیل ہوچکا ہے ، سکول کی بلڈنگ پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہورہا ہے ہے جس کی وجہ سے گیال کے طالبات گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت جان بوجھ کر داریل کو تعلیمی میدان میں پیچھے دھکیل رہی ہے اور بچیوں کی تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔انہوں کہا کہ داریل تانگیر کے لوگ اپنے بچیوں کو تعلیم دلانا چاہتے ہیں لیکن حکومت جان بوجھ کر داریل کو نظر انداز کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف سکریٹری داریل گیال میں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے والے مڈل سکول کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر عمل میں لانے کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں ،تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button