صحت

ہنزہ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنرہنزہ۔۔ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اس کامقابلہ صرف پولیو کے قطرے پلاکر ہی کیا جاسکتا ہے ۔ ایس پی ہنزہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ایک پروگرام سول ہسپتال علی آباد میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان ، ڈی ایچ او ہنز ہ نگر ڈاکٹر شیر حافظ ،ڈاکٹر محمد جان ،میڈیا کے نمائندوں کیساتھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔

پولیو کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کہاکہ پولیو مہم کو بار بار کروانے کا مقصد صرف ہمارے بچوں کی مستقبل کو محفوظ کرنا ہے ۔یہی وہ بچے ہیں جو کل قوم کا مستقبل ہیں ۔ اُنہوں نے ہی آگے بڑھ کر اس ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے۔ اس لئے ان بچوں کو تندورست ہونا ضروری ہے ۔ اس مہم کا مین مقصد یہ ہے کہ کہی ایسا نہ ہو کہ کوئی بھی بچہ غفلت کی وجہ سے پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے ۔کل کو خدانخواستہ پولیو جیسے موزی مرض لاحق نہ ہو ۔ سب سے پہلے والدین کا فرض بنتا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔یہ زہین نشین کریں کہ بچے نے ہر صورت پولیوکے قطرے پینے ہے ۔سب سے پہلے والدین اور بعداز محکمہ صحت اس کا زمہ دار ہوگا ۔اس مہم کے دوران کوئی بھی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی ۔اللہ تعالی کا کرم ہے کہ ہمارے ضلع میں ایسا کوئی کیس نہیں آیا ہے اس کی وجہ آپ سب کا تعاون ہیں ۔ پولیو کے حوالے سے عوام الناس میں شعور پیدا کرنے میں علمائے کرام اور میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے ۔ انشاء اللہ میں پُر اُمید ہوں کہ پچھلے مہم کی طرح اس بار بھی اچھے طریقے سے مہم کا میاب کر ینگے ۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے پولیو مہم کے افتتاحی پروگرام میں شر یک پانچ سال سے کم بچوں کو فی کس ایک ایک ہزار روپے انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہنز ہ آصف امین اعوان نے کہاکہ دینا میں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جن میں پولیو وائرس موجود ہے ۔بد قسمتی سے ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ پولیو وائرس کی وجہ سے ہمارے لوگوں کو باہر کے ملکوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے ۔ ہمارے لوگوں کو باہر کے ملکوں میں جانے سے پہلے پولیو کے قطرے پلائیں جاتے ہیں ۔ الحمد اللہ ضلع ہنزہ پولیو وائرس سے محفوظ ہے ۔ یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ ہونے کیساتھ باشعور بھی ہیں ۔یہاں کے عوام الناس نے پولیو ٹیموں کیساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔ ایس پی نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کی کاوشیں قابل تعریف ہے ۔ ان کی محنت کی وجہ سے ہنزہ کے دور داراز علاقوں میں بھی بھر وقت پولیو ٹیمیں پہنچ جاتی ہے ۔ ہنزہ بھرکے تمام بچوں کے کوائف محکمہ صحت کے پاس ہے ۔مجھے اُمید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح محنت سے یہ مہم جاری رکھیں گے ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ نے کہاکہ ہنزہ میں ٹوٹل 7758بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔ ان بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے ہم نے زونل سُپر وائزر کی تعداد 5،ایریا انچارج11،موبائل ٹیمیں 36،فکسڈ سنٹرز22،ٹرانزٹ ٹیمیں 3،جبکہ اس بار چھوتھے روز بھی فل ڈے ٹیمیں کام کریگی۔ٹرانزٹ ٹیموں کی بات کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر حافظ نے کہاکہ ناصر آباد پُل ،گنش پل اور عطاآباد ٹنل پر گاڈیوں کو روک کر پولیو کے قطرے پلائیں جاتے ہیں ان جگہوں پر محکمہ صحت کا ایک ملازم اور ایک پولیس کانسٹیبل ملکر کام کرتے ہیں ۔ پولیو کے اس مہم میں 132افراد شامل ہیں جس میں ڈاکٹرز بھی شامل ہے ۔ ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں جانے کیلئے ہم نے 11گاڈیاں ،6فور وہیل جیپ کے علاؤہ 11موٹر سائیکل شامل کیا ہے۔ ان کی مددسے مہم کو کامیاب بنائیں گے ۔ ڈی ایچ او آفس ہنزہ میں پولیو کنٹرول روم قائم کرنے سے مانٹیرنگ اچھے طریقے سے ہورہی ہے۔ واضع رہے کہ اس دفعہ پولیو مہم کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیا جارہا ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button