کمانڈر 10کور نے سیاچن کا دورہ کیا

گلگت (پ ر) کمانڈر 10کور لیفیٹنٹ جنرل ندیم رضا نے سیاچن کے بلند محاذ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر فورس کمانڈر نادرن ایریا میجر جنرل ثاقب محمود ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں گیاری میں یادگار شہدا کا دورہ کیا جہاں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے گیاری کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی۔ دورے کے دوران کمانڈر 10کور نے اگلے محاذ پر دفاعی امور کا جائزہ لیا اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ وارنہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments