ماحول

موسمیاتی تبدیلی کے سبب بننے والے عوامل پرآگاہی کے عنوان سے سمینار کا انعقاد

ہنزہ (علی احمد) محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان نےغلکین ولیج آرگنایزیشن کے اشتراک سے غلکین گوجال میں موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والے اثرات اور ان سے آگاہی کے عنوان پر سمینار کا اہتمام کیا۔ سمینارمیں محکمہ تحفظ ماحولیات ڈی ایف او ہنزہ ، اے کے آر اس پی ، کاڈو، کے وی او اور گوجال کے مختلف گاوں کے وفود نے شرکت کی۔ محمد عارف ڈی ایف آؤ ہنزہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی اے نے شرکاہ کو ادارے کی کارگردگی اور پاکستان اور خاص کر گلگت بلتستان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے لوگوں کو ہونے والی مشکلات اور لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوںنے کہا کہ ایک جرمن ریسرچ ایجنسی کے سروے کے مطابق پاکستان ٹیمپریچر میں اضافہ کرنے والے 180 ممالک میں 3 نمبر پر ہے۔

مہمان خصوصی ڈی ایف او ہنزہ محمد عارف نے بتایا کہ سکول کے بچوں سے لے کر بزرگوں کو ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انتہائی اہم نوعیت کےاس پروگرام میں منتظمین نے تحفظ ماحولیات کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ کو مدعو کیا تھا اس پروگرام میں ان کی عدم شرکت پر شرکاہ نے مایوسی کا اظہار کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button