سیاست

پی پی پی کے جلسے میں سارے جیب کترے جمع ہو گئے تھے ۔ فیض اللہ فراق

اسلام آباد(پ ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے سکردو میں پی پی پی کے زیر انتظام منعقدہ جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے جلسے میں سارے جیب کترے جمع ہو گئے تھے ۔جلسے میں مقررین کی تقریریں سننے کی بجائے شرکا جیب کاٹنے میں مصروف رہے۔ سابق وزیراعلٰی مہدی شاہ اقبال دلبر وزیر اعجاز اور درجنوں جیالے دوسرے جیب کترا جیالوں کے ہاتھوں اپنے موبائل نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ سے محروم ہوئے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حق ملکیت اور حق حاکمیت کا پی پی پی کو اس وقت یاد نہیں آیا جب سابق وزیراعلٰی اور اس کی کابینہ نے 18 ہزار ایکڑ دیامر کی اراضی وفاقی حکومت کو معاہدے کے ذریعے مفت فراہم کیا۔ آج موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کی بنجر اراضی کیلئے پہلی دفعہ لینڈ ریفارم کمیشن بنا کر زمینوں کی پوزیشن کے تعین کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ایک کارنامہ ہے ۔ ماضی کی حکومتوں نے اس نوعیت کے اہم مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی اس پر کسی قسم کی قانون سازی ہوئی مگر موجودہ حکومت اس اہم ایشو کو بہتر انداز میں حل کرنا چاہتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی ملکیتی ارضیات کا دفاع کرے گی اور عوامی ملکیتی ارضیات کا معاوضہ ادا کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button