شعر و ادب

گلگت یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 21مئی کو ہونگے

گلگت (پ۔ر) گلگت یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں چار عہدوں کے لئے اتوار کے روز پولنگ ہوگی ۔اس حوالے سے چیرمین الیکشن کمیٹی سینئر صحافی اقبال عاصی کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین امتیاز علی سلطان ، ندیم خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گلگت یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2017 تا 2019 کے لئے پولنگ کے شیڈول پر غور و خوص کیا گیا اور اتفاق رائے سے 21مئی 2017بروز اتوار دوپہر 12بجے سے سہ پہر 4بجے کے دوران گلگت پریس کلب میں پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی روز نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ گلگت یونین آف جرنلسٹس کے جن چار عہدوں کے لئے پولنگ ہونا قرار پائی ہے ان میں صدر، جنرل سیکریٹری ،سینئرنائب صدر اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے شامل ہیں ۔

انتخابات میں دو پینل حصہ لے رہے ہیں جن میں ورکنگ جرنلسٹس پینل سے صدارت کے عہدے کے لئے محمد عیسیٰ حلیم ، سینئر نائب صدر کے لئے محمد زاکر،جنرل سیکریٹری کے لئے رستم علی ،جوائنٹ سیکریٹری کے لئے مہتاب الرحمٰن جبکہ صحافت دوست پینل سے صدارت کے عہدے کے لئے خالد حسین ، سینئر نائب صدر کے لئے مسعود احمد ، جنرل سیکریٹری کے لئے علی یونس اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کے لئے خورشیداحمد میدان میں ہیں ۔

واضح رہے کہ ورکنگ جرنلسٹس پینل سے وقاراحمد نائب صدر ، طارق حسین استوری ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور شہزاد حسین فنانس سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں اسی طرح صحافت دوست پینل سے ارسلان علی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے گئے ہیں ۔ یہ بھی واضح رہے کہ گلگت یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات فروری میں منعقد ہونے تھے جو بعض وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوگئے تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button