عوامی مسائل

اشکومن: چٹورکھنڈ پاور ہاؤس کا واٹر چینل 45دنوں کے بعد بحال

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ چٹورکھنڈ پاور ہاؤس کا واٹر چینل 45دنوں کے بعد بحال ،عوام نے سکھ کا سانس لیا،30مارچ کی رات لیکیج کے باعث چینل کا 50فٹ حصہ ٹوٹ گیا تھا۔چٹورکھنڈ پاور ہاؤس کا واٹر چینل ڈیڑھ مہینے کے بعد بحال کردیا گیا جس سے علاقے کے عوام نے سکھ کا سانس لیاہے ۔30مارچ کی رات کو چینل لیک ہونے کی وجہ سے صبح تک پانی رستا رہا اور اگلے روز چینل کا 50فٹ حصہ ٹوٹ گیا تھا جسے فوری مرمت کے لئے ٹھیکیدار کے سپرد کردیا گیا ،ایک مہینے بعد یکم مئی کو مرمت کے بعد پانی چھوڑ دیا گیا لیکن ناقص تعمیر کی وجہ سے دوبارہ ڈھے گیا۔تحصیلدار اشکومن کی ذاتی کوششوں سے مذکورہ مقام پر پائپ بچھا کر گزشتہ روز بجلی بحال کردی گئی۔عوام اشکومن نے خصوصی دلچسپی لے کر بجلی بحال کرانے پر تحصیلدار اشکومن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button