کھیل

جس علاقے کے کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے. امجد حسین ایڈ ووکیٹ

سکردو ( رضاقصیر) پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈ ووکیٹ ،سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہاہے کہ یہ دور مقابلے کا دور ہے اس مقابلے کے دور میں ہم سب کوپھرتی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا . اگر ہم تھوڑی سی کاہلی کا مظاہر ہ کریں گے تو دنیا ہمیں روند کر آگے نکل جائیں گی. قائد اعظم پبلک سکول سکردو میں منعقدہ ہفتہ کھیل کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مقابلے کے دور میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے سخت محنت درکار ہیں محنت کے بغیر ہم کسی کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے طلبہ اپنے اندر محنت اور کامیابی کے شوق کو ہر وقت بڑھائیں اور ناکامی کو اپنے ذہنوں سے نکال دیں اور کامیابی کیلئے خوب محنت کریں. انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ نے بچوں کو نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے بھی وقت نکال کر بڑے احسن اقدام اٹھائیں. صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے ہی طلبہ کی نشونماء کی جاسکتی ہے صرف کتابی کیڑا بنے سے کامیاب طالب علم نہیں بن سکتا جس علاقے کے کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم پبلک سکول کے انتظامیہ خواتین کے تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں جو کہ ایک احسن قدم ہے اس موقع پر قائد اعظم پبلک سکول کے ڈائریکٹر افتخار علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کی.

اہفتہ کھیل میں سب سے زیادہ میڈلز قائد اعظم ہاوس دوسرے نمبر پر علامہ اقبال ہاوس جبکہ فاطمہ جناح ہاوس تیسرے نمبرپر رہے. تقریب کے آخر میں مہمانوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہاوسز کے طلبہ کو ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے. ہفتہ کھیل میں بچوں نے کرکٹ ، فٹبال ، رسہ کشی ، میوزیکل چیئر ز ،تربوزاور برڈ کھانے کے مقابلوں کے علاوہ دیگر کھیلوں کا بھی مظاہرہ کیا گی. ابعداذاں سکول کے پرنسپل وزیر محمد تقی نے ہفتہ کھیل کو کامیاب طریقے سے اختتام تک پہنچانے پر اساتذہ کو بھی تعریفی میڈلز دیئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button