تعلیم

گلگت بلتستان میں پرائمری سطح تک مادری زبان کامضمون لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان

گلگت (سبخان سہیل)گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے جو بچوں کو پرائمری سطح تک مادری زبان کی تعلیم دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ مشکل مگر بہت ہی اچھا اقدام ہے۔ صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو والدین اور گلگت بلتستان کی کمیونٹی عوام اور پڑھے لکھے لوگو ں نے سراہا ہے۔مادری زبانوں کے حوالے سے ظفر وقار تاج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں گلگت بلتستان کے پرائیوٹ سیکٹر سے ادب اور زبان سے تعلق رکھنے والے قابل لوگوں کی خدمات لی جارہی ہیں۔ انشاللہ اگلے سال گلگت بلتستان کے پانچ مادری زبانوں کے قاعدے پرنٹ کرکے مفت فراہم کیے جائیں گے۔ دوسری ترجیح بحیثیت مسلمان قرآن پاک کی تعلیم دینی ہے۔ جس کے پاس قرآن پاک کی تعلیم نہیں ہوگی اس کو پڑھا لکھا تصور نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان علاقے میں تعلیم کی بہتری کے لیے اپنی بساط کے مطابق کام کررہا ہے ۔ گلگت بلتستان میں مادری زبانوں کو پرائمری سطح تک پانچ زبانوں پر مشتمل مضمون لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہمیں بحیثیت مسلمان قرآن کی تعلیم حاصل کرنی چاہے۔ اس کے حوالے سے وفاق کافیصلہ تھا کہ تعلیمی مضامین میں قرآن پاک کی تعلیم دی جائے جس پر سب سے پہلے عمل درآمد گلگت بلتستان سے کردیا گیا۔ اگلے تعلیمی سال سے اول سے پانچویں جماعت تک قرآن کا ناظرہ پڑھایا جائے گا، جبکہ چھٹی کلاس سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کا ترجمہ پڑھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہمیں تعلیم کے حوالے سے ایک اچھا ویژن ملا ہے ہم اس ویژن کو لیکر گلگت بلتستان کی تعلیم کے اندر بہتر اصلاحات لارہے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے این ٹی ایس کے زریعے بھرتیاں کی گئی ہیں۔ قابل استایذہ این ٹی ایس کے زریعے ٹیسٹ پاس کر کے آنے کے بعد بچوں کو بہتر تعلیم دینگے۔ ہم اساتذہ کی بہترین ٹرینگ بھی مختلف مراحل میں کررہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button