صحت

چلاس: ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا چلاس شہر کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے

چلاس(بیوروچیف) ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا چلاس شہر کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے زائد المیعاد اور ممنوعہ ادویات بھی برآمد، پرائس کٹنگ پر سخت سرزنش کر دی گئی ۔ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم کی قیادت میں ڈرگ کنٹرول ٹیم نے شہر کے تمام میڈیکل سٹورز کی مکمل چیکنگ کی اس دوران انہوں نے کچھ زائدالمیعاد ادویات ،ممنوعہ نشہ آور ادویات،کٹنگ پرائس اور بغیر مینو فیکچرنگ نمبر کے ادویات بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا۔اور ادویات کے چھان بین کا عمل شروع کر دیا ہے۔جس کے بعد ڈرگ کورٹ میں ان ادویات کا کیس رجسٹرڈ کر دیا جائے گا۔انہوں نے دوران انسپکشن ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیکل سٹور مالکان ریٹیل لائسنس پر ہول سیل کر رہے ہیں ایک مہینے تک ہول سیل لائسنس یقینی بنائیں۔ادویات کی سٹوریج ٹمپریچر برابر رکھی جائے ۔میڈیکل سٹورز میں ائیر کنڈیشنڈ یقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button