حادثات

یکم جون تک تمام گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے،سرکاری اور فینسی نمبر پلیٹس لگاکر چلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤنکا حکم

گلگت(پ۔ر) ٹریفک مسائل کے حوالے سے بنائی گئی اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی نے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ یکم جون تک تمام گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے،سرکاری اور فینسی نمبر پلیٹس لگاکر چلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔کمیٹی نے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ ٹریفک حادثات اور بے ہنگم ٹریفک سے نمٹنے کے لیے آپ کو فری ہینڈ دیا ہے جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے اور اس پر کوئی بھی سیاسی دباؤ ہرگز قبول نہ کرے۔کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون ڈاکٹر اقبال کی صدارت میں گزشتہ روز اسمبلی کے کانفرنس ھال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان،پارلیمانی سیکریٹری لاء اورنگزیب خان ایڈوکیٹ، ممبر اسمبلی حاجی رضوان علی کے علاوہ ٹریفک پولیس ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائزو ٹیکسیشن کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں گلگت شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور ٹریفک حادثات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ کسی کو بھی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے اور بھاری ری جرمانے عائد کیے جائے۔کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائے تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ٹریفک کے مسائل سے عوام کو نجات دلا سکے۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فینسی نمبر پلیٹس بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کر ے اور ان کو پابند کر ے کہ وہ سرکاری نمبر پلیٹس محکمے کی منظوری کے بعد ہی بنائے اور اس کے باوجود بھی کوئی سرکاری نمبر پلیٹس اور فینسی نمبر پلیٹ بنانے میں ملوث ہو تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔کمیٹی نے مزید کہا کہ ٹریفک کے مسائل میں کمی لانے کے لیے تمام وسائل کو بروکار لایا جائیگا اور ٹریفک پولیس کومزید فعال بنانے کے لیے اقدامات اٹھا ئے جائینگے اورٹر یفک مسا ئل او رحادثات میں کمی لانے کے لیے خصوصی قانون سازی اور منصوبہ سازی کی جائے گی اور آئندہ تعمیرات کرتے ہو ئے ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھا جائیگا تاکہ آنے والے وقتوں میں ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہ ہو۔واضع رہے کہ اس مسئلے کی طرف ایوان کا توجہ ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے ایک قراداد کے ذریعے گزشتہ اجلاس میں دلایاتھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button