اہم ترینحادثات

تحریک انصاف شگر نے ارندو اور الچوڑی متاثرین کی مکمل بحالی اورامدا د کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کردیا

شگر(عابدشگری) تحریک انصاف شگر نے ارندو اور الچوڑی متاثرین کی مکمل بحالی اورامدا د کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کردیا۔ آگ نے لوگوں کے سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا اور لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ متاثرین بہت تکلیف میں مبتلاء ہے۔ جن کیلئے فوری طور امداد ہم سب پر فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف شگر کے صدر عدیل شگری نے الچوڑی میں آتشزدگی سے متاثرہ شخص کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے الچوڑی آتشزدگی سے متاثر ہونے والے معذور شہری محمد اسحق سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی شگر کے کارکنان بھی ان کیساتھ موجود تھے۔ جنہوں نے بھی اس فنڈ ریزنگ میں شامل ہوکر عطیات دئے۔

عدیل شگری نے حادثے سے متاثرہ معذور شہری کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گھر کی دوبارہ تعمیر کیلئے مالی مدد کرنے کےساتھ مزید مالی تعاؤن کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ارندو اور الچوڑی میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ان لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی گھر کیساتھ ختم ہوا ہے اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہیں فوری مدد کی ضرورت ہیں۔ تحریک انصاف شگر تمام متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے آج سے باقاعدہ فنڈ ریزنگ کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ ہمارے کارکن جگہ جگہ ان کیلئے امدادی مہم چلائیں گے۔تمام مخیر حضرات اور اہل ثروت افراد اس فنڈ ریزنگ میں شامل ہوکر ان کی بحالی کیلئے ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button