عوامی مسائل

حسن آبادہاییڈل جنریٹر چائنا سے ہنزہ پہنچ گیا ہے۔رانی عتیقہ غضنفر

گلگت: ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ میں شدید لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیئے اقدامات کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں حسن آبادہاییڈل جنریٹر چائنا سے ہنزہ پہنچ گیا ہے اس کو جلد از جلدچلایا کیا جائے گا۔ حسن آباد بجلی گھر کے زریعے ضلع ہنزہ کو رمضان سے پہلے بجلی مہیا کیا جائے گا تاکہ رمضان کے مہینے میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ہنزہ کے عوام کے بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کے لیئے ہنگامی طور پر اقدامات کررہے ہیں ۔ہنزہ میں سیاحوں کی آمد میں اضافے کے باعث ہنزہ میں بجلی کی وجہ سے بہت سارے مسائل کا سامنا ہو رہاہے جس کو حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرسکیں ۔

ممبر اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے مزید کہا کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کررہی ہے اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیئے محکمہ سیاحت ایسے اقدامات کرے جس سے سیاحوں کے آمد میں مزید اضافہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button